May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/protect-the-arctic.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
فوٹو: فائل

رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ 

سعودی عرب سے حرمین شریفین انتطامیہ کے مطابق ایک ہفتے میں 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی اور 41 لاکھ 4 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کیا۔ 

ایک لاکھ 34 ہزار 447 مرد اور ایک لاکھ 7 ہزار 697 خواتین  نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔ ماہ صیام کے پہلے ہفتے کے دوران زمزم کی 144000 بوتلیں اور 15243 افطار بکس تقسیم کیے گئے۔ 

حرمین شریفین انتطامیہ کے مطابق مسجد نبویﷺ کے اندرونی و بیرونی حصے میں دنیا کے سب سے بڑے افطار دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *