May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/protect-the-arctic.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

بھارت نے سی 295 قسم کے ایک درجن سے زیادہ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان طیاروں کی خرید داری پر ساڑھے تین ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔ ان نگرانی کے مقاصد کے لیے خریدے جانے والے جدید طیاروں کو شورش زدہ علاقوں کی نگرانی کے علاوہ سمندری حدود میں نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

درمیانے فاصلے تک کثیر المقاصد ضرورتوں کے لیے استعمال میں آنے والے طیارے بھارت کی جاسوسی اور نگرانی کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ ان طیاروں کو بھارتی بحریہ جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال میں لائے گی۔ یاد رہے بھارتی بحریہ میں جاسوسی اور نگرانی کی اہلیت کے حامل کئی بڑے نام سامنے آچکے ہیں۔

بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نگرانی کے لیے طیاروں کے فلیٹ میں نئے اور جدید ترین طیارے شامل کرنے کا فیصلہ جمعہ کے روز وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے زیر صدارت کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان نئے خریدے جانےوالے 15 طیاروں میں سے 9 طیارے بھارتی بحریہ کے فلیٹ میں شامل ہوں گے اور 6 طیارے ‘ کوسٹل گارڈز ‘ کے حوالے کیے جائیں گے۔

یاد رہے دو روز قبل پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے نے اپنے ایک بیان میں پاک بحریہ کی مشقوں کی جاسوسی کا لزام لگایا ہے۔ اب بھارتی جاسوسی کی صلاحیت پہلے سں بھی زیادہ ہو جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ ان طیاروں میں سے چار طیارے مکمل یروپی سہولیات ائیر بس کی صورت میں ہو ں گے اور فوری طور پر بھارت کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ جبکہ باقی ماندہ طیارے بھارت میں ‘ جوائنٹ وینچر’ کی صورت تیار کیے جائیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *