May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/protect-the-arctic.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آئندہ پیر تک بارش، گرد آلود ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا امکان ہے

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آئندہ پیر تک بارش، گرد آلود ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

سعودی عرب موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر، جازان، الجوف، حائل، ریاض، قصیم، منطقہ الشرقیہ، تبوک اور حدود شمالیہ آئندہ پیر تک موسمی اتار چڑھاؤ کی زد میں رہیں گے۔

موسمیات کے قومی مرکز نے شہریوں اور مقیم افراد سے کہا ہے کہ وہ نئے موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *