May 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/protect-the-arctic.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی  کی نیب طلبی کا نوٹس چیلنج 

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

توشہ خانہ کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب نوٹس کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے۔

بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے نیب طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی انکوائری میں نیب کا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام ہے۔

اپوزیشن شیر افضل مروت کی بطور چیئرمین پی اے سی نامزدگی واپس لے وگرنہ۔۔؟حکومت نے واضح پیغام بھیج دیا

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک نیب کے کال اپ نوٹس کو معطل کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *