May 2, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/protect-the-arctic.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

روسی صدر ولادی میر پوتن کی سابقہ اہلیہ کی پارٹنر شپ رکھنے والے روسی تاجر کے فرانس میں زیر ملکیت بنگلے پر قبضے کے واقعے کی کریملن نے سخت مذمت کی ہے۔ مبینہ طور پر فرانس کے ساحلی شہر انگلیٹ میں بنگلہ روسی تاجر آرٹو ر اورچیریٹینی کی قانونی ملکیت میں ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نجی ملکیت کی حامل عمارات پر تجاوزات شروع سے ہی غیر قانونی ہوتی ہے۔ مگر فرانسیسی حکام اپنے قانونی امور کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق، ‘Suzanna’ کا شاندار ڈیکو گھر ہے۔ جسے 2013 میں 54 لاکھ یورو میں خریدا گیا تھا۔جس کی تزئین و آرائش کل لاگت 3.5 ملین یورو تک تھی۔ یہ تحقیقات ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے شکایت کرنے پر کی گئیں۔ اور بنگلہ ضبط کر لیا گیا۔

ٹرانسپیرنسی ایک ایسی غیر سرکاری تنظیم ہے جو کرپشن کے امور کا سراغ لگاتی ہے کہ اس کا تعلق غلط ذرائع سے حاصل کردہ رقم کے سلسلے میں تحقیقات سے ہے۔

ٹی آئی پی کے تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا گھر کی خریداری کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز دھوکہ دہی سے تو حاصل نہیں کئے گئے تھے۔
تاہم استغاثہ نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ کسی پر بھی باقاعدہ طور پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ۔

واضح رہے ماسکو نے فروری 2022 میں جب سے یوکرین پر حملہ کیا ہے، یورپ میں اربوں ڈالر مالیت کے روسی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

کریملن نے قبضوں اور یوکرین کو مسلح کرنے کے لیے ان کا استعمال کرنے کی یورپی کوششوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو بین الاقوامی قانون کی منفرد نوعیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *